انھوں نے ان خیالات کا اظہار بےنظیر بھٹو سے متعلق کتاب کی تقریب رونمائی سےخطاب کے دوران کیا۔
بلاول بھٹونے کہا کہ شہید بی بی کی کہانی کو کوئی نہیں رکوا سکتا، شہید بی بی کی کہانی کو روکنے یا توڑنے مروڑنےکی کوشش کی گئی، بےنظیر بھٹو نےثابت کیا کہ خواتین مردوں سے بہتر کام کرسکتی ہیں، بےنظیر بھٹو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھاتی رہیں۔
انکا کہنا تھا کہ آج ہمارے لیے بہت اچھی خبر یہ ہے کہ میرے والد کی ضمانت ہوئی ہے، آج یہ کہتے ہیں کہ یوٹرن لیے بغیر لیڈر نہیں بن سکتے، جبکہ ہم نے یہ سیکھا ہے کہ اصولوں اور نظریے پر ڈٹے رہو، یوٹرن نہیں لو، سازش کے تحت جمہوریت پسند قیادت کی کردار کشی کی جارہی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پر یہ ذمہ داری ہے کہ دکھائیں، کرپٹ بھاگ جاتےہیں، کرپٹ یوٹرن لیتےہیں، جو اصولوں پرکھڑے ہوتےہیں وہ خون دیتےہیں، ہماری قیادت نہ کل کرپٹ تھی نہ آج، ہمیں سیاست اور معیشت میں خواتین کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا۔عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)

No comments:
Post a Comment