آصف زرداری کی ضمانت خوش آئند ہے، اسفندیار ولی.عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی) - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, December 12, 2019

آصف زرداری کی ضمانت خوش آئند ہے، اسفندیار ولی.عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دینا خوش آئند ہے، پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں اے این پی سربراہ نے کہا کہ آصف زرداری کوصحت کےمسائل درپیش ہیں، عدالت کافیصلہ اچھی روایت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ملک کےلئےآصف زرداری کی خدمات ہیں، جن سےانکار ممکن نہیں، سیاسی قیادت کو جیلوں میں رکھنا پرانی روایت ہے، جیل ان کے لئے دوسرا  گھر ہوتا ہے۔
اے این پی سربراہ نے کہا کہ احتساب کےنام پرجاری سیاسی انتقام کےماحول میں ایسا فیصلہ امید کی کرن ہے، انتقامی بنیادوں پر کسی کوجیل بھیجنا اور اسکی صحت کےساتھ کھلواڑ  ناقابل برداشت ہے۔
اسفند یارولی نے کہا کہ ہم آصف علی زرداری کی بہتر صحت کیلئے دعاگو ہیں۔عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages