نواز، شہباز کے بعد اب مریم بھی مائنس ہونے جارہی ہیں، فواد.عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی) - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, December 8, 2019

نواز، شہباز کے بعد اب مریم بھی مائنس ہونے جارہی ہیں، فواد.عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)

لاہور، گوجرانوالہ عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے نواز پھر شہباز اور اب مریم مائنس ہونے جا رہی ہیں،جبکہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی درخواست پر عدالت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریگی، سزا یافتہ خاتون کے جوان بھائی لندن میں موجود ہیں انہیں جانے کی کیا ضرورت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مائنس عمران کرتے کرتے سب خود مائنس ہو رہے ہیں، اب اپوزیشن کو اپنی قیادت تلاش کرنا پڑ رہی ہے اور سب لندن میں جمع ہو رہے ہیں، ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، وہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پر سیاست سے بالاتر ہو کر بات کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ مزید 10 سیاستدانوں کے میڈیکل چیک اپ ہونے جا رہے ہیں، شہباز شریف باہر چلے گئے ہیں اور آصف زرداری کا کیس بھی اس جیسا ہے، سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں، شہباز شریف کو پہلے واپس آنے میں 5 سال لگے، اب کی بار شاید 15 سال لگیں، کے پی حکومت کو بی آر ٹی منصوبے کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیں کوئی پیسہ نہیں دے رہی اور سارے فنڈز جنوبی پنجاب میں لگائے جا رہے ہیں۔ہفتہ کو گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی ترجمانوں نے 18سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)

2 comments:

  1. I have told you earlier to please customize your blog for better results in search engines.

    ReplyDelete
    Replies
    1. ok sir thank you for your lovely suggestion we will try for best

      Delete

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages