نئی دہلی کی فیکٹری میں آتشزدگی، 43 مزدور ہلاک. عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی) - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, December 8, 2019

نئی دہلی کی فیکٹری میں آتشزدگی، 43 مزدور ہلاک. عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے 43 مزدور ہلاک ہو گئے، 50 افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔
فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد کچھ گھنٹوں میں قابو پالیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نئی دہلی کے علاقے اناج منڈی میں واقع بیگ بنانے والی فیکٹری میں آج صبح آگ لگی تھی، آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں بیشتر مزدور سو رہے تھے۔
فیکٹری میں دھواں بھرنے سے متعدد افراد بے ہو ش ہو گئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ فیکٹری کی ورک شاپ میں لگی البتہ آگ لگنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی ہے اور اس حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages