جنوری، فروری میں مہنگائی کم ہوجائے گی، حفیظ شیخ. عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی) - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, December 8, 2019

جنوری، فروری میں مہنگائی کم ہوجائے گی، حفیظ شیخ. عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئندہ برس جنوری، فروری میں مہنگائی کم ہوجائے گی۔
معاشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت میرٹ پر آئی ہے۔
انہوں نے برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد پاکستان کو 38 ارب ملنے پر بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ابھی معلومات آرہی ہیں، رواں ہفتے وزیراعظم سے اس پر اجلاس کریں گے۔
مشیر خزانہ نے مزید کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 238 فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عبدالحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کو نوکریاں ملیں اور ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کم آمدنی والے افراد کو تعمیرات کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages