تبدیلی تو پسند آئی بلاول نے رومن اردو لکھنا سیکھ لیا، لگے رہیں، پی ٹی آئی کا جواب - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, November 18, 2019

تبدیلی تو پسند آئی بلاول نے رومن اردو لکھنا سیکھ لیا، لگے رہیں، پی ٹی آئی کا جواب

اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے بلا ول بھٹو زرداری کے ٹویٹ کے جواب میں کہاہے کہ سلیکشن کے حوالے سے اپنی پارٹی کاذرا ٹریک ریکارڈ چیک کرلیں،ا ور پھر بو لیں۔تبدیلی توپسندآئی آپ نے رومن اردولکھناسیکھ لیاہے،لگے رہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ’’تبدیلی توپسندآئی آپ نے رومن اردولکھناسیکھ لیاہے،لگے رہیں۔ آپ کوبار بار لانچ کرنیکی attempts میں مسلسل ناکامی ہو رہی ہے۔ سلیکشن کے حوالے سے اپنی پارٹی کاذرا ٹریک ریکارڈ چیک کر لیں۔ ا نہوں نے کیسے اسٹارٹ لیااورآپ پرچی پر کیسے آئے۔ عمران خان توبائیس سال جدوجہد کے بعد عوام کی نمبر ون چوائس ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک ٹو یٹ میں نے لکھا کہ اب نہ تو امپائرکی انگلی چلے گی نہ ہی جعلی تبدیلی چلے گی۔صرف اور صرف عوام کی مرضی چلے گی۔بلاول نے کہا ان کا سوال آج بھی بدستور موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages