لندن میں ن لیگ کا اجلاس، اہم مشاورت، نوازشریف سے بھی ملاقات.عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی) - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, December 8, 2019

لندن میں ن لیگ کا اجلاس، اہم مشاورت، نوازشریف سے بھی ملاقات.عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)

لندن عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس سابق وزیراعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، سینئر رہنما خواجہ آصف، خرم دستگیر، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، امیر مقام اور رانا تنویر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں ان ہاؤس تبدیلی، احتجاجی تحریک، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن اور الیکشن کمیشن کے نئے چیئر مین کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا حکومت کا ایک ہی ایجنڈا اپوزیشن کو ملیامیٹ کرنا ہے، ہمارےخلاف جو ہو رہا ہے وہ نیازی نیب گٹھ جوڑ ہے۔ اجلاس کے بعد لیگی رہنما ایون فیلڈ پہنچے تو حسین نواز اور دیگر نے انکا استقبال کیا جسکے بعد سینئر رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں ایاز صادق، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، سینیٹر پرویز رشید، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، احسن اقبال، امیر مقام اور رانا تنویر شامل تھے۔عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages