جعلی پیر نےاخراجات سے بچنے کیلئے 2 سوتیلے بچے قتل کردیے.عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی) - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, December 8, 2019

جعلی پیر نےاخراجات سے بچنے کیلئے 2 سوتیلے بچے قتل کردیے.عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)


فیصل آباد(عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)جعلی پیر نے دو سوتیلے بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ منصور آباد کے علاقے دستگیر پورہ کے رہائشی جعلی پیر زین شاہ نے ایک ماہ قبل رضیہ نامی مطلقہ خاتون سے پسند کی شادی کی تھی۔ بعدازاں رضیہ اپنے پہلے خاوند سے تین بچوں کو بھی لے آئی۔ دو دن قبل زین شاہ نے آٹھ سالہ سوتیلی بیٹی نور فاطمہ کو جڑانوالہ لے جا کر زندہ نہر میں پھینک دیا اور تھانے جاکر اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس نے شبہ ہونے پرزین شاہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے نور فاطمہ کو قتل کی نیت سے نہر میں پھینکنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ اس نے رضیہ سے شادی سے قبل اس کے ایک چار سالہ بیٹے کو بھی قتل کر کے لاش ڈسکہ نہر میں پھینک دی تھی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے یہ اقدام بچوں کے اخراجات سے بچنے کے لئے کیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ریکسیو 1122 کے ذریعے بچی کی تلاش شروع کر دی ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages