وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کا پہلی بار تعطیلات لینے کا فیصلہ - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, November 17, 2019

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان کا پہلی بار تعطیلات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے طویل عرصے بعد 2 دن کی تعطیلات لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے دوران ان کی تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کردی گئی ہیں، وزیر اعظم دو دن اہلخانہ کے ساتھ گزاریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار تعطیلات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طویل عرصے بعد وزیر اعظم 2 دن سرکاری و پارٹی مصروفیات ترک کردیں گے۔
وزیر اعظم عمران خان کی ہفتہ اور اتوار کے لیے سرکاری و پارٹی مصروفیات کا شیڈول ختم کردیا گیا۔ وزیر اعظم یہ دو دن اہلخانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزاریں گے۔
اپنی 2 روز کی تعطیلات کے دوران وزیر اعظم بنی گالہ میں کوئی ملاقات نہیں کریں گے اور نہ کسی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیر اعظم کی عام طور پر بنی گالہ میں ملاقاتیں اور پارٹی اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں تاہم اب اگلے دو دن وزیر اعظم سرکاری مصروفیات سے دور اپنے اہلخانہ کے ساتھ گزاریں گے۔
خیال رہے کہ عمران خان نے گزشتہ برس اگست میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد سے وہ ملک و قوم کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے انتھک محنت اور بلا تکان کام میں مصروف ہیں۔عظیم خان اے کے ایچ نیوز صوابی

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages