وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان بڑا کنجوس ہے، اس سے نہ ڈیل ہوئی نہ ہی اسے ڈھیل دی گئی۔
میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ باہر جانے کی اجازت نہ نواز شریف کی جیت نہ ہی حکومت کی ہار ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملکی سیاست میں خوشگوار دور آنے والا ہے، 15 جنوری تک حالات بہتر ہوجائیں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شریف برادران کو باہر بجھوانے میں کسی کا کوئی کردار نہیں، یہ عدالتی فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سعودی عرب جاتے وقت بھی حمزہ شہباز کو ضمانت کے طور پر رکھ کرگئے تھے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کہتے تھے درخواست نہیں دوں گا، انہوں نے حلفیہ بیان پر دستخط کیے۔
انہوں
نے کہا کہ پچھلے ایک ماہ سے نواز شریف ٹیلی ویژن پر تھرما میٹر لے کر
پھنسے ہوئے تھے، اسٹاک مارکیٹ کی طرح کبھی پلیٹ لیٹس اوپر اور کبھی نیچے
آرہی تھیں۔
شیخ رشید نے شریف برادران پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ
سمجھتے ہیں کہ کفن کے ساتھ جیبیں لگی ہوئی ہیں، انہیں معلوم ہوناچاہیے
فرشتے جاتی امراء اور لاہور میں بھی وہی اور لندن اور امریکا میں بھی وہی
ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نواز شریف کو اور جو کوئی بھی بیمار ہیں
انہیں صحت دے، حکومت کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ ڈیل کی باتیں ختم ہوگئی ہیں،
عمران حکومت کی جان بھی عزت و آبرو کے ساتھ چھوٹ گئی۔
وفاقی وزیر
نے کہا کہ فضل الرحمٰن جیسے آئے، ویسے ہی چلے گئے، وہ کسی کے کہنے پر واپس
نہیں گئے، مولانا کو خیال نہیں تھا کہ ن لیگ اور پی پی پی ان کا ساتھ چھوڑ
جائیں گے۔
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے بارے میں
شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کے لیے 5 کے 5 لوگ پلی بارگین میں لگے ہیں،
15 جنوری تک حالات بہتر ہوجائیں گے، لوگوں کو سُکھ کا سانس ملے گا۔عظیم خان (اے کے ایچ نیوز صوابی)
Post Top Ad
Responsive Ads Here
Monday, November 18, 2019
Home
Unlabelled
شریف خاندان بڑا کنجوس، ڈیل ہوئی نہ ڈھیل دی، شیخ رشید
شریف خاندان بڑا کنجوس، ڈیل ہوئی نہ ڈھیل دی، شیخ رشید
Share This
About EB PAKISTAN
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Bottom Ad
Responsive Ads Here
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.

No comments:
Post a Comment