وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, November 29, 2019

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے ، جس میں قانونی ٹیم عدالتی فیصلے سے متعلق ترجمانوں کوبریف کرے گی جبکہ ترجمانوں کوپارٹی گائیڈ لائن دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج شام پانچ بجے طلب کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا، اجلا س میں سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لینے سمیت عدالتی فیصلے سےمتعلق قانونی ٹیم ترجمانوں کوبریف کرے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم ترجمانوں کوپارٹی گائیڈ لائن دیں گے اوراجلاس میں پارٹی بیانیہ تشکیل بھی دیا جائے گا۔۔
گذشتہ روز وزیراعظم کی عدم موجودگی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اوراتحادی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا تھا ، جس میں پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم اورعدلیہ کےفیصلوں پرمکمل اعتمادکااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ نےہمیشہ ملک کی ترقی اورپلرآف اسٹیٹ کاکرداراداکیا۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کے بعض ارکان نے قانونی ٹیم پرتحفظات کا اظہار کیا تھا، پارٹی کے متعدد ارکان نے لیگل ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ قانونی ٹیم عدالتی کارروائی سے متعلق درست تیاری نہ کرسکی، لہذا سیکرٹری قانون سمیت غفلت برتننے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔عظیم خان (اے کے ایچ نیوز صوابی)

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages