رواں سال 2 اکنامک زونز کا افتتاح کریں گے: اسد عمر - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, November 29, 2019

رواں سال 2 اکنامک زونز کا افتتاح کریں گے: اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کا کہنا ہے کہ پہلے اکنامک زون کا دسمبر تک افتتاح کا ٹارگٹ رکھا ہے، رواں مالی سال میں 2 مزید اکنامک زونز کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشی ایٹو اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں ترقیاتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی، انڈسٹریلائزیشن اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے اکنامک زون کا دسمبر تک افتتاح کا ٹارگٹ رکھا ہے، رواں مالی سال میں 2 مزید اکنامک زونز کا افتتاح کریں گے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ، پنجاب اور پختونخواہ میں اکنامک زونز ہوں گے۔
خیال رہے کہ اسد عمر نے چند روز قبل ہی وزارت منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات کا قلم دان سنبھالا ہے۔ وہ اس سے قبل وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں۔
وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد اسد عمر نے کہا کہ وزارت کو نئے اقدامات پر توجہ دینا ہوگی، ہمیں اپنے کام کے معیار کو مثالی بنانا ہوگا، یقینی بنانا ہوگا کہ عوام کے پیسے کی بچت کی جا سکے۔
وفاقی وزیر نے خصوصی معاشی زون، سماجی و معاشی منصوبے بہتر بنانے اور کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً گوادر میں بھی طرز زندگی بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔عظیم خان (اے کے ایچ نیوز صوابی)

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages