پشاور بی آر ٹی، پختونخوا حکومت کا FIA تحقیقات سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ۔ عظیم خان (اے کے ایچ نیوز صوابی) - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, December 7, 2019

پشاور بی آر ٹی، پختونخوا حکومت کا FIA تحقیقات سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ۔ عظیم خان (اے کے ایچ نیوز صوابی)


پشاور(این این آئی، مانیٹرنگ سیل) خیبر پختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے (بی آر ٹی) کی تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جس سے پشاور بی آر ٹی منصوبہ کی تحقیقات کا معاملہ ایک بار پھر لٹکنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا حکم دینے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت متحرک ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) تحقیقات روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ منصوبے کی نیب تحقیقات سپریم کورٹ پہلے ہی روک چکی ہے اور دوبارہ کیس نہیں کھولا جاسکتا۔
دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شمائل احمد بٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ سے رجوع کے لیے کیس تیار کرلیا ہے، آئندہ ہفتے جمع کردیں گی۔ عظیم خان (اے کے ایچ نیوز صوابی)

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages