جو تباہی عمران خان کی حکومت میں آئی اس سےپہلے نہیں دیکھی ، مریم اورنگزیب.عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی) - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, December 12, 2019

جو تباہی عمران خان کی حکومت میں آئی اس سےپہلے نہیں دیکھی ، مریم اورنگزیب.عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جو تباہی عمران خان صاحب کی حکومت میں آئی وہ پاکستان میں نہ کبھی دیکھی اور نہ سنی ہے ۔
ایک بیان میں مریم اونگزیب نے کہا کہ ‎کل پی آئی سی لاہور میں جو ہوا، وہ قابل مذمت ہے ۔
مریم اور نگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کل کا واقعہ سے ثابت ہوگیا کہ آپ کی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ ملک میں حکومتی ایڈمنسٹریشن اور گورننس کا مکمل بریک ڈاؤن ہے۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب پی آئی سی واقعہ کی وجہ وہ منفی رویے ہیں جو آپ نےتحفے میں دیے کیا وزیراعلیٰ کا میدان سے بھاگ جانا آپ کی حکمت عملی تھی؟
مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا کہ اسپتال میدانِ جنگ بن گیا،مریض موت کے منہ میں چلے گئے، یہ تھی آپ کی حکمت عملی؟
انہوں نے کہا کہ ‎عمران صاحب آپ نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر جو سبق پڑھایا تھا، یہ اس کے اثرات ہیں جبکہ آپ نے اپنی نااہلی اور نالائقی سے ہنستے بستے ملک کو انتشار کا شکار کردیا۔عظیم خان(اے کےایچ نیوزصوابی)

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages