بیرسٹر فروغ نسیم آج دوبارہ بطور وزیر قانون حلف اٹھائیں گے - A K H HD TV

A K H HD TV

This blog is totally all about news. You may search all types of news here i.e world news, national news, sports news and all you may think.

Breaking

Home Top Ad

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, November 29, 2019

بیرسٹر فروغ نسیم آج دوبارہ بطور وزیر قانون حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد : : سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس کی پیروی کے لیے مستعفی ہونے والے بیرسٹر فروغ نسیم آج دوبارہ بطور وزیرقانون حلف اٹھائیں گے، انھوں نے 26 نومبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں بیرسٹر فروغ نسیم کی حلف برداری کی تقریب ہوگی ، جس میں وہ وزیرقانون کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، صدر مملکت عارف علوی فروغ نسیم سے حلف لیں گے۔
گذشتہ روز حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بیرسٹر فروغ نسیم کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا بطوروزیرقانون استعفیٰ ملک کےلیےرضاکارانہ طورپردیا، وفاقی کابینہ نے میرے فیصلے کی تعریف کی جس پر مشکور ہوں، پٹیشن ختم ہوگئی ہے،کوئی تلوارنہیں لٹکی ہوئی، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ مدت ملازمت پوری کریں گے۔عظیم خان (اے کے ایچ نیوز صوابی)

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages